میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران ایپی قبائل کے 4 افراد کو تفتیش کیلئے لے گئے تھے، جسمیں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، تاہم 3 ہفتے گزرنے کے باوجود بھی رہانہیں کئے گئے، گرفتاری کے خلاف اور ان چاروں افراد کی رہائی کیلئے میرعلی کے نواحی گاؤں ایپی نے دھرنا شروع کیا، احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا، کہ اس سے قبل بھی دو بار احتجاج کیاگیا ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے انہیں حراست میں لئے جانے والے افراد کی رہائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا، آج پیر کے روز سے ایپی قبائل نے کرکٹ گراؤنڈ میں مستقل دھرنا شروع کیا، دھرنے میں یوتھ آف وزیرستان اور دیگر قبائل نے بھی شرکت کی،
اس موقع پر دھرنے کے شراکا کا کہنا تھا، کہ ایپی گاؤں کے ان 4افراد کی رہائی تک دھرنا جاری رہیگا، دھرنےکے شراکا نے کہا کہ ایپی ایک پرامن قوم ہے، ایپی کے حدود میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر ہونے والے فائرنگ کی وہ مذمت کرتے ہیں، کس بھی صورت وہ اپنی سرزمین سیکیورٹی فورسز کے خلاف یا دہشتگردی کے مقاصد کیلئے استعمال کرنیکی کی اجازت نہیں دینگے، اور نہ ہی اپنے بے گناہ قبائل کی گرفتاری پر وہ چھپ رہ سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments