شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں سیکیورٹی فورسز پر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جانبحق ہوگیا ہے، سرکاری زرائع کے مطابق ایک اہلکار نائیک ہدایت اللہ شدید زخمی بھی ہوگئے ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے جانبحق اہلکار کی جسد خاکی اور زخمی اہلکار کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ شدت حملہ اور تک رسائی حاصل کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کیا ہے۔
شمالی وزیرستان میں اس وقت بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے، ایک روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز کے پوسٹ پر حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہیداور 4 زخمی ہوگئے تھے،
شمالی وزیرستان میں بد امنی عروج پر پہنچ گئی ہے، آئے روز بم دھماکے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا اور قبائلیوں کی ٹارگٹ کلنگ روز کا معمول بن گیا ہے، جس کے باعث عام شہری شدید پریشان ہیں۔
Load/Hide Comments