اخبارفروشوں کیلئے امدادی پیکیج کااعلان نہ کرنازیادتی ہے،رضاخان ۔امدادی پیکیج کااعلان نہ کیاتواحتجاج کرینگے،رحمن گل مہمند

پشاور(دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) اخبارفروش یونین ضلع پشاورکے صدررضاخان،جنرل سیکرٹری محمدرفیق اورسیکرٹری اطلاعات رحمن گل مہمندنے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اخبارفروش برادری کاانتہائی جانی ومالی نقصان ہوالیکن اس کے باوجوداخبارفروشوں کیلئے حکومت نے امدادی پیکیج کااعلان نہیں کیاجوکہ اخبارفروش برادری کے ساتھ زیادتی ہے اگرجلدامدادی پیکیج کااعلان نہ کیاگیاتوہم بھرپوراحتجاج پرمجبورہوجائیں گے جس کی تمام ترذمہ داری موجودہ حکومت پرعائدہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے ہنگامی اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ اخبارفروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکاخان نے بھی ہم سے شناختی کارڈوں کی کاپیاں جمع کرائیں لیکن اس کابھی ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اخبارفروشوں نے جانوں کی پرواہ کئے بغیراخبارتقسیم کرنے کی ذمہ داری انتہائی احسن طریقے سے نبھائی جس پرہمیں فخرہے

اپنا تبصرہ بھیجیں