خیبر پختونخوا میں کورونا کےمزید 86 کیسز سامنے آگئے، 3 مریض جاں بحق

پشاور(خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1453 ہوگئی ہے محمکہ صحت کی رپورٹ مطابق مزید 86 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے، خیبر پختونخوا میں اب تک صحت یاب ہونے افراد کی تعداد 414 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں