شمالی وزیرستان کے ممبر صوبائی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے اہم رہنما میر کلام وزیر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پشتون تحفظ مؤومنٹ کے اہم رہنما اور شمالی وزیرستان سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی میرکلام وزیر نے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی بحالی سے متعلق قرارداد پیش کی تھی، ایوان نے انسانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرارداد کو بھاری اکثریت سے پاس کرلیا۔ میر کلام وزیر نے قرار داد میں لکھا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی اضلاع کے طلباء بھی آن لائن کلاسز ان کا بنیادی انسانی حق ہیں، کورونا وائرس سے آگاہی اور آن لائن کلاسز کیلئے قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی ضروری ہے، امید ہے حکومت فوری طور پر قبائلی اضلاع کے عوام کو تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی۔
اس حوالے سے شمالی وزیرستان میں ابٹربیٹ کی فراہمی کیلئے سب سے ذیادہ آواز اٹھانے والے یوتھ آف وزیرستان کے چیئرمین حاجی نوراسلام نے دی خیبر ٹائمز کو بتایا ، کہ وزیرستان کے عوام ایم پی اے میرکلام وزیر کے مشکور ہیں، جبکہ دیگر قبائلی اضلاع کے بھی نمائندے موجود ہیں، جو ایسے کار خیر کیلئے اللہ تعالیٰ نے انہیں آواز اٹھانے کی توفیق نہیں دی، نوراسلام کا کہنا تھا، کہ صوبائی اسمبلی سے قرارد پاس ہونے کے بعد اب تاخیر کی گنجائیش نہیں، اگر انٹرنیٹ کی فراہمی میں حسب معمول لیت و لعل سے کام لیاگیا، تو ایک زبردست احتجاجی دھرنے کا احتمام کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں