قیوم سٹیڈیم پشاور میں سپورٹس پراجیکٹ کے تحت بنائی گئی ایک مشین زمین سے اکھڑ گئی ۔ انتظامیہ نے خار دار تار لگا دی

پشاور ۔۔ مسرت اللہ جان ۔۔ پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں ایک ہزار کھیلوں کے گراونڈز کے سلسلے میں بنایا گیا اوپن ائیر جیم میں ورزش کیلئے لگایا گیا ایک مشین زمین میں کم سیمنٹ لگانے کی وجہ سے اکھڑ گئی ہے جسے فوری طور پر دوبارہ سیمنٹ لگا کر انسٹال کردیا گیا یہ اوپن ائیر جیم آپریل میں قیوم سٹیڈیم پشاور میں پراجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا جس کیلئے علیحدہ سٹاف بھی بھرتی کیا گیا اور سپورٹس سہولیات کیلئے ایک الگ ڈائریکٹر کے زیر انتظام کام شروع کیا گیا قیوم سٹیڈیم پشاور میں اوپن ائیر جیم کا افتتاح اپریل 2020 میں کیا گیا تھا اور اس جیم میں صرف سٹیڈیم میں آنے والے افراد ہی ورزش کرسکتے ہیں جبکہ کرونا کے اپریل سے ستمبر تک سٹیڈیم بھی بند رہا اور صرف ایک ماہ اس اوپن ائیر جیم میں کھلاڑیوں نے ٹریننگ کی تاہم ایک مشین زمین میں سیمنٹ کم ہونے کے باعث اکھڑ گئی ۔ جسے فوری طور پر ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ نے ورزش کیلئے بند کرتے ہوئے اسے دو بارہ نصب کردیا ہے ۔ کھلاڑیوں کو ورزش سے روکنے کیلئے خاردار تار بھی اس مشین پر لگائی گئی ہے جبکہ اس پر کاغذ سے لکھا گیا ہے کہ 30 اکتوبر تک اسے استعمال نہیں کیا جاسکے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں