میران شاہ( دی خیبرٹائمز خصوصی رپورٹ ) شمالی وزیرستان میں نیشنل ڈیموکرٹک مؤومنٹ کے چیئر میں محسن داوڑ، جمال داوڑ ، ندیم باچا، اور رضا وزیر سمیت دیگر آراکین کا شمالی وزیرستان میں تعارفی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں تعارفی اجلاسںیں بڑے بڑے سیاسی اجتماعات میں تبدیل ہورہے ہیں، اجلاسوں میں ایسا لگ رہاہے، کہ محسن داوڑ نے خود کو عوام کی عدالت میں پیش کردیا ہے، محسن داوڑ ان علاقوں میں جب ووٹ مانگنے جاتے تھے، تو ان کا پہچان پشتون تحفظ مؤومنٹ تھا، جبکہ اب اس نے نیشنل ڈیموکریٹک مؤومنٹ کے نام سے سیاسی جماعت تشکیل دی ہے، این ڈی ایم کے اعلان کے بعد محسن داوڑ کے سیاسی مخالفین نے ان کے خلاف سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا، جبکہ بعض ایسے بھی بیانات سامنے آگئے کہ محسن داوڑ کا درپہ خیل قبیلہ پورے کا پورا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئی ہے، سوشل میڈیا پر یہ بھی بیانات سامنے آگئے کہ این ڈی ایم کے اعلان کے بعد محسن داوڑ سے وزیرستان کا ہر بچہ بچہ ناراض ہوگیا ہے، تاہم این ڈی ایم کے اعلان کے بعد محسن داوڑ جب پہلی بار وزیرستان میں داخل ہورہے تھے، تب یہ احساس غلط ثابت ہوگیا ، جہاں ہزاروں کی تعداد میں ان کے مداحون نے انہیں ویلکم کیا، اور ان کو قافلے کی صورت میں ان کے گھر لے جایاگیا، وزیرستان پہنچنے کے اگلے روز محسن داوڑ کی ایک مختصر کال پر ان کے چھوٹے سے گاؤں درپہ خیل میں ہزاروں کی تعداد میں ان کے مداح جمع ہوگئے، محسن داوڑ اپنے ساتھیوں سمیت شمالی وزیرستان میں ، این ڈی ایم کی مرکزی کمیٹی کے ممبر عبداللہ ننگیال ٹانک، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جبکہ این ڈی ایم کے جنرل سیکرٹری مزمل شاہ بلوچستان میں تعارفی اجلاسیں کررہے ہیں،
محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں نے عندیہ کررکھا ہے، کہ ان کی پارٹی این ڈی ایم کا ایجنڈا محروم طبقہ بالخصوص پشتونوں کے گھر گھر جاکر پہنچائنگے، ان کا یہ بھی کہنا تھا، کہ اس نے جوانوں کو سیاسی شعور دینا، بیداری اور اپنے حقوق لڑنے کیلئے آئینی راستے پر لائینگے،
محسن داوڑ نے اس سے قبل ان کے گاؤں درپہ خیل میں اپنی تقریر میں کہا تھا، کہ اس نے دنیا بھر کو آگاہ کردیا کہ پشتونوں کی سرزمین پر لڑے جانے والی جنگ ان کا نہیں بلکہ کسی اور کا ہے، جبکہ اسی جنگ میں بدنامی پشتنونوں کی ہورہی ہے، اور اسی جنگ کا ایندھن بھی وہی بن رہی ہے، پختونخوا میں امن و آمان کی ابتر صورت حال کے پیش نظر ان کا کہنا تھا، کہ اب ہر کوئی بچہ جان گیا ہے، کہ ان کے ساتھ کونسا کھیل کھیلا جارہاہے، جبکہ مزید وہ آنے والی نسلوں اور جوانوں میں شعور پیدا کرکے ان کی سرزمین پر جاری بدامنی کو ختم کرنا ہوگا۔
آج پیر کے روز غلام خان کے مقام پر لوگوں نے انہیں ان کی مسائل اور محرومیوں سے آگاہ کیا، جس پر محسن داوڑ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا، کہ وہ ان کی آواز پارلیمنٹ ہاؤس میں اُٹھائینگے۔ اور آخری حد تک ان کے مسائل کے حل اور محرومیوں کے خاتمے کیلئے ان کی پارٹی کردار آدا کرینگے۔
محسن داوڑ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے حالیہ انٹرویو میں پشتونوں کو دہشتگرد قرار دینے کی انتہائی سخت الفاظ میں نہ صرف مزمت کی ہے، بلکہ انہیں بے شرم کہہ کر الفاظ استعمال کئے ہیں،
عمران خان کے حالیہ انٹرویو میں پشتونوں کے حوالے سے جو الفاظ استعمال کئے ہیں شائد کوئی بھی پشتون ان پر چپ بیٹھ سکے؟ بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ہر پشتون علم بغاوت اٹھالیں ۔۔۔ سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں مقیم پشتون ان کی مزمت کررہے ہیں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/10/NDM-1-969x630.jpg)