خیبر پختونخوا میں کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کیلئے صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کی سربراہی میں اہم اجلاس کا انعقاد

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) شمالی وزیرستان سے منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر کی زیر صدارت ملازمین کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقید ہوا،
اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نے پی ڈی ایم اے کے کنٹیجنٹ سٹاف،سی ایل سی پی پروجیکٹس کے ملازمین  سمیت دیگر پروجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی، اور اس سلسلے میں  مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے صوبائی وزیر ریلیف کے زیر صدارت اجلاس صوبائی وزیر برائے ریلیف محمد اقبال وزیر نے پہل 911 ( پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن) کے صوبائی دفتر کا دورہ کیا،انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کے اس اقدام کو سراہا،اس ہیلپ لائن کے ذریعے تمام امدادی ادارے 911 پرایک ساتھ کام کر سکےگے۔اور عوام کو بروقت ریلیف مل سکے گی۔انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس میں اس ہیلپ لائن کا دفتر قائم ہے،پہل ہیلپ لائن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے عوام کو جلد ہی اس ہیلپ لائن تک رسائی میسر ہوگی،

اپنا تبصرہ بھیجیں