میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن کے نواحی گاؤں حیدر خیل میں نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے گھر کے سامنے مرسلین ولد رامبیل کو گولی مارکر شہید کردیا ہے،
مسلح نقاب پوش واردات کے بعد بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، یوتھ آف وزیرستان کے چیئرمین نوراسلام داور نے دی خیب ٹائمز کو بتایا ہے، کہ شہید کیا جانے والا مرسلین کنویں کھودنے کا مزدوری کیا کردتا تھا، دہشتگردی اور اس کے الف ب سے بھی واقف نہیں تھا، تاہم مسلح نقاب پوشوں نے انہیں بھی نہیں بخشا،
حیدرخیل گاؤں سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق قتل کا واقعہ شام کے بعد 8 بجکر 15 منٹ پر رونما ہوا، جبکہ 11:30 تک بھی کوئی پولیس اہلکار موقع پر نہ پہنچ سکا،
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں نئے 2021 کا یہ پہلا ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے، اس سے قبل سال 2020 میں مجموعی طور پر 60 کے قریب قبائلی عمادین اور افراد نقاب پوشوں نے ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک کردئے ہیں،
Load/Hide Comments