پشاور ( دی خیبرٹائمزجنرل رپورٹنگ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں وزیرستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2021-2020 کے الیکشن کمیٹی اور یونین کے اعزازی ممبران ناصر داوڑ اور رسول داوڑکے زیرنگرانی انتخابی عمل پشاور میں اختتام پذیرہوا،
وزیرستان یونین آف جرنلسٹس اور میران شاہ پریس کلب کے صدات کیلئے دو دو ممبران نے کاغذات نامزدگی جمع کئے تھے، تاہم ملک حبیب اللہ اور سید ایوب نے کاغذات نامزدگی واپس کردئے، جس کے نتیجے میں عمر دراز وزیر وزیرستان یونین آف جرنلسٹس کے پانچویں بار بلامقابلہ صدر جبکہ میرانشاہ پریس کلب کیلئے سید ایوب نے نوربہرام کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد نوربہرام میرانشاہ پریس کلب کے لئے بلامقابلہ صدور منتخب ہوگئے۔
باقی عہدوں پر بھی باہمی رضامندی سے سینیئر نائب صدر ملک حبیب اللہ، نائب صدر محمد ایوب، جائینٹ سیکرٹری اسداللہ منتخب ہوگئے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں صحافیوں کی زندگی مشکل بن گئی ہے، تاہم امن و آمان کے غیر واضح صورت حال اور شدت پسندی میں گھیرے ہوئے وزیرستان میں صحافیوں کو شدید مالی مشکلات کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے دیگر خطرات کا بھی سامنا کرنا پڑرہاہے، لیکن تمام خطرات اور امتحانات کے باوجود یہاں کے صحافی ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments