وسطی کرم کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ ان کے سولہ ہزار کنال اراضی پر مخالف قبائل قبضہ کرچکے ہیں، عمائدین

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل کرم کے علاقے تیندو کے قبائلی عمائدین ملک پیاو گل خان ، حاجی سرور خان ، ملک غفور خان ، ملک رسول خان ، ملک سید محمد ، ملک محمد زمان اور دیگر قبائلی عمائدین نے کہا کہ سینکڑوں سالوں سے وہ تیندو کے علاقے میں آباد ہیں گذشتہ بیس سال سے ان کے سولہ ہزار کنال ملکیتی اراضی پر نے ان کے مخالف قبیلے  نے دعویٰ کیا ہے،  متعدد بار اس حوالے سے جرگے ہوئے اور ہمارے حق میں فیصلہ سنا دیا اعلی عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے کریں اور علی شیر زئی قبائل کی جانب سے زبردستی قبضے کی کوشش ناکام بنائیں عمائدین کا کہنا تھا کہ تیندو میں ان کے 240 حصے ہیں اور مخالفین 240 حصوں کو قبول کرنے کو تیار ہیں مگر قبائل پھر بھی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ انہیں کسی صورت قبول نہیں ہیں قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ بار بار اس تنازعے پر لڑائی جھگڑوں میں چار افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے اگر انہیں انصاف نہ ملا تو اس علاقے میں امن و امان کا مسلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں