ضلع کرم میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے صدہ بازار میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالکریم عابد اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کرم میں مرحلہ وار احتجاجی سلسلہ شروع کیا ہے۔
صدہ بازار سے مہنگائی کے خلاف منعقدہ ریلی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا گیا ہے جس میں رہنماؤں نے اعلان کیا کہ حکومت کی مستعفی ہونے تک احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہیگا، احتجاجی مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ قبائیلی عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں