چارسدہ دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پی ٹی آئی کے جس جس گھر میں شہید ہیں اُن کے دکھ اور درد میں ہم برابر کے شریک ہیں، ان نوجوانوں کو اس قدر ورغلایا جاتا ہے کہ کفن لیجانے کی باتیں ہوتی ہیں، نوجوانوں کی دماغوں سے کھیل کر اُن کو ریاست کے سامنے لاکر کھڑا کردیا جاتا ہے، اس حد تک یہ کمپرومائزڈ ہیں کہ ریاست کے سامنے اپنے ورکرز کو کھڑا کرکے خود بھاگ جاتے ہیں، کچھ کرسی کی خاطر انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ عمران کو جیل سے باہر ہونا چاہیے، لیکن اس کا یہ راستہ نہیں ہے، جیل میں کسی کو بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی لیڈرشپ نہیں چاہتی کہ عمران جیل سے باہر ائیں، ان کو مزید پھنسانے کیلئے پی ٹی آئی قائدین ہی راستہ ڈھونڈرہے ہیں، جس کیلئے وہ یہ ڈرامے کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت ورکرز کو استعمال کرکے عمران کو مزید اندر کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ پختونوں کو کہا جاتا ہے کہ غیرت مند اور جہادی قوم ہو ،،، سوال یہ ہے کہ اُس غیرت مند قوم کو اپنے بے غیرتی کیلئے استعمال کرتے ہو؟
پہلے خود غیرت مند بنو،ایک لیڈر کو کچھ نہ ہوا، صرف ورکرز مارے گئے، وزیراعلی اس قدر غیرت مند ہے کہ تین بار بھاگنے کا ریکارڈ قائم کرچکا ہے، اس سارے سکرپٹڈ ڈرامے میں جذباتی ورکرز کو جس طرح استعمال کیا گیا اس کا مثال نہیں ملتا، وہ ورکرز جو عمران کی محبت میں جنونی بن گئے ہیں اس بار اُن، کے ساتھ گنڈاپور اور پیرنی نے ہاتھ کردیا ہے، پی ٹی آئی والے اتنے غیرت مند ہیں تو پنجاب سے کچھ لوگ تو لیکر آتے، مار صرف پختون کھائیں گے؟ ہمارے صوبے میں اور مار کم تھی جو ریاست کے ڈنڈے بھی پختونوں پر برستے رہیں گے؟، کچھ شرم ان میں ہوتی تو جس دن یہ اسلام آباد جارہے تھے میرے ضلع کرم میں خون کی ہولی کھیلی جارہی تھی، ضلع کرم میں عقائد کے بنیاد پر گاوں کے گاوں ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے، آج ہی ضلع کرم میں پورے کے پورے گاوں خالی ہوگئے ہیں، سیز فائیر کا بھی انہوں نے ڈرامہ کیا، وہاں ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں اور ہمارے لیے مرنے کا مقام یہ کہ لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، وزیر اعلی کو خبر ہے کہ اُن کے اپنے صوبے میں کیا ہورہا ہے؟ اسٹیبلشمنٹ بھی بتائیں کہ آپ کے گیم کے نتیجے میں یہاں پی ٹی آئی کو اس دن کیلئے حکومت دی گئی ہے؟ اسٹیبلشمنٹ یہ بھی بتائیں کہ تخت اسلام آباد کی لڑائی میں پختونوں کو کوئی راستہ ملے گا؟ وفاقی حکومت کا انصاف بھی عجیب ہے کہ پہلے لیڈرشپ کو بھاگنے کا راستہ دیا اور بعد میں ورکرز کو نشانہ بنایا گیا، خدارا پختونوں کی حالت زار پر رحم کریں، ہم پہلے ہی سے زخمی زخمی ہیں، پنجاب اور سندہ ترقی کررہے ہیں اور ہم مررہے ہیں، وزیراعلی ہمت کریں اور پی ٹی آئی کے شہدا کو جیب سے رقم ادا کریں ، پہلے دھرنے پر پختونخوا کے وسائل لٹائے گئے اور اب ان طریقوں سے پختونخوا کے وسائل اڑائے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments