میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اور ٹی ٹی پی کے سابق آمیر حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی اور اہم کمانڈر داؤد محسود المعروف لنگڑا کو افغانستان کے مشرقی صوبی خوست کے گلان کیمپ میں قتل کردیا گیا ہے، زرائع کے مطابق کمانڈر لنگڑا کو شمالی وزیرستان سے افغانستان منتقل ہونے والے مہاجرین گلان کیمپ کی حدود میں 2 مسلح موٹر سائیکل سوار نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، تحریک طالبان زرائع کے مطابق کمانڈر داؤ المعروف لنگڑا کو 13 دسمبر کے دن مارا گیا، جس کی جسد خاکی کو پاکستان منتقل کرکے ان کے آبائی علاقے میں دفنایا گیا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں اس سے قبل بھی تحریک طالبان پاکستان کے اہم افراد ایسے مارے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ 6 سال قبل پاکستان سے راہ فرار اختیار کرنے والے طالبان نے ان علاقوں کو اپنا مسکن بنایا ہے، اس حوالے سے پاکستان نے سابقہ حکومتوں کو مسلسل ان افراد کے خلاف کارروائی پر زوردیا ہے، تاہم اب ٹی ٹی پی کے ساتھ پاکستانی حکومت نے خود امن مزاکرات کرنے کی خواہش ظاہر کیا ہے، جس میں امارت اسلامی افغانستان کے سپریم کمانڈر اور افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے تعاؤن حاصل کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments