باکسنگ کھیل کو فروغ دینےکیلئے کلب لیول سےنیشنل اور انٹرنیشنل لیول تک کےباکسرز کومتعارف کروانے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں، پرو گرین باکسنگ فاؤنڈیشن پاکستان

پشاور( دی خیبرٹائمز سپورٹس ڈیسک ) پاکستان باکسنگ فیڈریشن اورپرو گرین باکسنگ فاؤنڈیشن سرپرستی میں پاکستان بھر میں پروفیشنل اور ائمیچور باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کرے گی اس پلیٹ فارم کے ذریعے کھلاڑی اپنے کھیل کو نکھارنے میں فخر محسوس کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پروگرین باکسنگ فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد اکمل خان جدون، نائب صدر حمید خان اور سیکرٹری جنرل محمد راشد منہاس خان خٹک اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد پرویز پراچہ نے میڈیاسے گفٹگو کرتے ہوئے کیا۔صدر محمد اکمل خان جدون نے کہا کہ پرو گرین باکسنگ فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں باکسنگ کھیل کو فروغ دینے کے لئے کلب لیول سے نیشنل لیول تک کے باکسرز کو نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر متعارف کروانے میں ہمہ وقت کوشاں رھے گی اس ضمن پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پروگرین باکسنگ فاؤنڈیشن پاکستان کوالحاقی سرٹیفیکیٹ بھی جاری کردیا ھے اور یہ پاکستان کی واحد پہلی کونسل ھے جس کا الحاق پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے ھے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر حاجی محمد خالد محمود چوہدری اور سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ محمد ناصر اعجاز تنگ کا مکمل تعاون حاصل ھے پاکستان باکسنگ فیڈریشن سمیت انٹرنیشنل باضابطہ رجسٹرڈ باڈی اور اداروں کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کوالیفائی ٹیکنیکل کوچزاور آفیشلز کا تعاون بھی حاصل ھے پروگرین باکسنگ فاؤنڈیشن ماہ اگست کے آخری ہفتے ایبٹ آباد میں نیشنل رینکنگ باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کرنے جارھی ھے جس میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے باضابطہ نیشنل رینکنگ ٹائٹلز ھولڈرز باکسرز کے درمیان مقابلےمنعقد ھونگے فاتح باکسرز پلاٹینم،گولڈز،اور سلورز بیلٹس کے ہمراہ کیش پرائز سے بھی نوازا جائیگااس موقع پر پروگرین باکسنگ فاؤنڈیشن پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر ظہور خان، جوائنٹ سیکرٹری عبدالغنی بلوچ پنجاب کے صدر سجاد خان خٹک بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں