شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، 5 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرعلی سب ڈویژن کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 فرنٹیئر کور کے سپاہی اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہونے والوں میں حوالدار زاہد، ساکن چارسدہ، عمر 35 سال ، لانس نائیک ولی ، ساکن خیبر، عمر 28 سال ، لانس نائیک عبدالمجید، ساکن کرم، عمر 28 سال، 38 سالہ پولیس سب انسپکٹر جاوید کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام شامل ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دھشتگردی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس اپریشن
جاری ہے۔
اس واقعے کی ذمہ داری تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے۔
شہدا کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقے روانہ کردئے ہیں، جبکہ مقامی پولیس اہلکار کے نماز جنازہ میں پولیس، سیول حکام اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی ، شہید اہلکار کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا۔
شمالی وزیرستان میں شدت پسند تنظیمیں ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز کو بھی آئے روز نشانہ بنائے جارہے ہیں، وزیرستان میں غیر واضح صورت حال کے پیش نظر عام شہریوں میں خوف کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں