میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے مرکزی شہر میرانشاہ میں جماعت اسلامی شمالی وزیرستا کے امیر رحمان اللہ کی قیادت میں پاکستان مارکیٹ سے ریلی نکالی اور پریس کلب تک مارچ کیا،
میرانشاہ پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف خلاف شدید نعرہ بازی کی اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت چلانے اور شہریوں کو سہولیات دینے میں ناکام ہوچکی ہے، آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عام شہری پریشان ہیں، غذائی اشیا عام شہریوں کی دسترس سے باہر ہوتے جارہے ہیں، وطن عزیز میں لاقانونیت نے ڈھیرے جمائے ہوئے ہیں، انہوں نے مہنگائی کو روکنے، اٹا اور چینی چوروں کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے ایکشن لینے کی اپیل کی،
رحمان اللہ کا یہ بھی کہنا تھا، کہ مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا، تو جماعت اسلامی ملک گیر احتجاج پر اُتر آئینگے۔ اس دوران مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھائے رکھے تھے۔
