شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ، دو جوان شہید،آئی ایس پی آر

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر واقع دوہ توئی کے مقام سیکیورٹی پوسٹ پر حملے میں دو جوان 43 سالہ حوالدار سلیم اور 35 سالہ لانس نائیک پرویز شہید ہوگئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ افغانستان کی جانب سے کی گئی ہے، جہاں مسلسل اس نے بارڈر پر نگرانی موثر بنانے کیلئے افغانستان کے ساتھ رابطے کررہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے، کہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئےافغانستان کی سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے اندر بھی سیکیورٹی پوسٹوں پر حملے، ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے، جس کے باعث مقامی شہری خوف کی فضا میں زندگی کے آیام کاٹ رہے ہیں، حاک ہی میں شدت پسندوں کے خلاف ملک کا سب سے مہمنگا ترین اپریشن ضرب عضب اور تاحال ہزاروں خاندانوں کا بے گھر ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں