جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ وزیر نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئےبتایا، کہ اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاؤن سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا میں جنگ زدہ ،غریب اور بے بس وزیرستانیوں کے لیے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جو کہ تین دن تک جاری رہیگا، رحمت اللہ نے میڈیا کو بتایا ہے، کہ 2 سال قبل مذکورہ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس سے 1800 سو سے زائد مریض مستفید ہو ئے تھے، جبکہ اس بار 4 ہزار مریضوں کا مفت معائنہ، علاج، اپریشن، ودیگر ادویات فری میں دئے جائیں گے ۔
رحمت اللہ وزیر کے مطابق وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن ہر حال میں غربا اور یتیم وزیرستانیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی، دوسری جانب علاقہ مکین نے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اس اقدام کو نہایت سراہتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔
Load/Hide Comments