مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) قبائلی اضلاع میں مختلف پراجیکٹس میں ملازمت کرنے والے ساڑھے تین ہزار سے زائد کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اپنے مطالبات کے حق مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاج کر ہوئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کو مستقلی کے احکامات جاری کریں۔ سابقہ فاٹا تعلق رکھنے والے ہزاروں پروجیکٹس ملازمین گزشتہ اٹھارہ سالوں سے 120 سے زائد مختلف پراجیکٹس میں ملازمت کر رہے ہیں اور حکومت کے جانب سے بار بار وعدوں کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ جوکہ ہمارے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے۔ جون 2021 کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے پروجیکٹس ملازمین کو مستقبل اعلان کیا۔ بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔مگر پاس کرنے کے بجائے بل ایک کمیٹی کو حوالہ کردیا اس خصوصی کمیٹی نے انہیں گم کھاتے میں ڈال کر ہمیں نظر انداز کر دیا گیا۔ ملازمین نے کہا کہ حکومت انہیں بالفور مستقل کرنے کا اعلان کرکے ہمارے بےچینی ختم کریں۔ اگر ان کے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم نہیں کیا، تو مجبوراً ملازمین تحریک شروع کریں گے۔ اور قبائلی اضلاع کے تمام پراجیکٹس ملازمین وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments