مہمند کے نواحی علاقے شمشاہ میں سیلابی ریلا، بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی

مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند کے تحصیل بائزئی کے شمشاہ سے تعلق رکھنے والے لعل محمد نے مہمند پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ اتوار کو طوفانی بارش سے سیلاب نے شمشاہ درہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، علاقے میں سیلابی ریلے نے کچے راستے اور کئی مکانات بہاکر لے گئے ہیِ جبکہ زرعی اراضی بھی زیر آب آنے، درجنوں مال مویشی، پیاز اور دیگر سبزیوں کے باغات لے گئے، دورافتادہ علاقہ ہونے کے ناطے اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کے باعث تباہی کے مناظر اور نقصانات نہ بتا سکے، لعل محمد کا کہنا تھا، کہ مقامی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں سے تعاؤن کیلئے بھرپور کردار آدا کریں، اور علاقے کی محرومیاں ختم کرکے اپنے وعدے پورے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں