میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) میرعلی بازار کے خیسور روڈ پر نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے رامبیل خان ولد علی خان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رامبیل زخمی ہوگئے، جسے شہریوں نے زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتایاجاتا ہے، تاہم ان کی بہتر علاج معالجے کیلئے بنوں منتقل کردیا، زخمی شخص کا تعلق میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل سپین وام سے ہیں، پولیس نے نامعلوم افراد کئے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کردیا۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/07/Mir-Ali-Target-Killing--969x630.jpg)