بنوں میں باچاخان چوک میں یادگار شہداء پر لگائے سُرخ جھنڈے کو جلانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں کے باچاخان چوک پر لگائے گئے یادگار شہدا پر لگائے گئے سرخ جھنڈے کو کسی نے جلانے کی کوشش کی تھی، بنوں پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دانیال ولد کفایت اللہ سکنہ سدراون منی کلہ کو ڈومیل سے تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کے دوران گرفتار کرلیا۔ واقعہ ہونے پر عوامی نیشنل پارٹی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ مُلزم ٹی ایم اے ڈومیل کا سرکاری ملازم ہے، اس سے پہلے بھی ٹی ایم اے کی گاڑی کے ذریعے یادگار کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں