جانی خیل قبائل اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم، مظاہرین کی واپسی

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں میں گزشتہ 9 دن سے جاری دھرنے کے شرکا 4 لاشوں کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوئے تھے، تاہم خیبرپختونخوا کے متعدد صوبائی وزرا اور وزیراعلیٰ محمود خان سمیت بنوں پہنچ کر مشتعل جانی خیل قبائل کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات شروع کردئے، قبائل سے مزاکرات کیلئے قبائلی ضلع خیبرسے خصوصی طور پر حاجی شاہ جی گل کو بلایا جہاں بنوں میں مظاہرین کے ساتھ رات بھر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا، جس نے علی الصبح دھرنا ختم کرکے لاشوں سمیت شرکا واپس ہوگئے ہیں، سرکاری زرائع کے مطابق مظاہرین کے تمام مسائل حکومت نے تسلیم کردئے ہیں، تاہم اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش پریس کانفرنس کرینگے، جو دھرنے کے شراکا کے مطالبات اور مذاکرات کے تمام تفصیلات بتائینگے،

اپنا تبصرہ بھیجیں