پختونخوا اور بلوچستان میں آتشزدگی کی تحقیقات کرائی جائیں، اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
چند روز قبل بلوچستان کے ضلع شیرانی کے ژوب ڈویژن کے جنگلات میں آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ مقامی ڈویژنل فورس کے سربراہ عتیق آغا کے مطابق، علاقے میں گرج چمک کے بعد آگ لگ گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس وقت آگ نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے اور سینکڑوں لوگ آگ سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ اگر بروقت اقدامات کئے جاتے تو ہزاروں قیمتی درخت جلنے سے بچ سکتے تھے۔
گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کر لی ہے اور جنگل کے کئی حصوں تک پھیل گئی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہماری معدنیات تباہ ہو چکی ہیں اور اب ہمارے جنگلات کو جلایا جا رہا ہے۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تعلق جنگلاتی علاقے سے ہے، وہاں بھی جنگلات جل چکے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں غفلت کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا:
کہ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا لیکن جنگلات کے تحفظ کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں جنگلات میں آگ لگنے کے کئی واقعات ہوئے ہیں لیکن کوئی تحقیقات شروع نہیں کی گئیں۔
میاں افتخار حسین نے کا کہنا تھا کہ وہ معدنیات اور جنگلات سمیت قومی وسائل کی تباہی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
ان کے مطابق کوہ سلیمان میں زیتون کے علاوہ دیگر کئی قسم کے قیمتی اور چلغوزے کے درختوں کو جلانے کا ذمہ دار کون ہے؟
میاں افتخار نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگل کو بچھانے کیئے فوری اقدامات کئے جائیں اور کسی بھی نقصان کا آزالہ کیا جائے۔ آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہیں۔
میاں افتخار حسین نے مرکزی اور خیبرپختونخوا حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر دوست محمد نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہ سلیمان اور بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے فوج اور ہیلی کاپٹر روانہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں