پاراچنار میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کا مشترکہ جرگہ، پاراچنار پریس کلب کے ری ہیبیلی ٹیشن فنڈز روکنے پر افسوس کا اظہار، وزیر سے مداخلت کرنے کی اپیل

پاراچنار( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) دہشتگردی سے شدید متاثرہ قبائلی ضلع کرم میں سیاسی ا سماجی تنظیموں کے مشترکہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں پی پی پی کے رہنما حاجی جمیل طوری ، سول سوسائٹی ضلع کرم کے چیئرمین محمود علی جان ، علامہ شفیق مطہری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ تمام قبائلی علاقوں میں اے آئی پی سکیم کے تحت پریس کلبوں کو خصوصی فنڈز جاری کئے گئے ہیں جس میں صدہ پریس کلب کی تعمیر اور پاراچنار پریس کلب میں نئے کمروں کی تعمیر کے علاوہ ری ہیبیلیٹیشن کا کام بھی شامل تھا لیکن صدہ اور پاراچنار پریس کلبوں کو سات کروڑ روپے کی بجائے ایک کروڑ روپے کی منظوری دی گئی اور صدہ و پاراچنار پریس کلب میں نئے تعمیراتی کاموں کی منظوری نہیں دی گئی اور صرف پاراچنار پریس کلب کی ری ہیبیلیٹیشن کیلئے فنڈز فراہم کی گئی جس کے بعد اخبار میں اشتہار دیا گیا اور ٹھیکیدار کو ورک آرڈر بھی دیا گیا ٹھیکیدار نے پریس کلب میں زیادہ تر مرمتی کام بھی مکمل کرلیا اب قبائلی اضلاع کے سیکٹریٹ میں تعینات بعض اہلکار نے فنڈز کو روک دیا ہے جو کہ میڈیا کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر ذمہ دار حکام اس ایشو کا نوٹس لیں اور پریس کلب کے ری ہیبیلیٹیشن فنڈز بحال کئے جائیں رہنماؤں نے کہا کہ اگر پریس کلب کے فنڈز بحال نہ کئے گئے تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں