شمالی وزیرستان میرعلی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر شدت پسندوں کی فائرنگ، سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پر نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار سپاہی اسد اور ایک شہری ضیاالرحمان ولد عبدلحالق سکنہ انغر کلہ زخمی ہوگئےہیں ۔ سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے، کہ فائرنگ کے بعد رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاہم ملزمان تک رسائی کیلئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں