ٹارگٹ کیلنگ، شمالی وزیرستان کےمیرعلی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک بچے سمیت 2 زخمی

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی بازار میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے کی جس کے نتیجے میں میرعلی کے نواحی گاؤں ہرمز سے تعلق رکھنے والے ضیاالدین نامی نوجوان قتل اور اس کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار 10 سالہ بھائی محمد زخمی ہوگیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا ہے، جو محنت مزدوری کیلئے میرعلی آئے تھے۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے، کہ قتل کئے جانے والے جوان کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کیا ہے، جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعےکی تفتیش شروع کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں