میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) آل ٹرانسپورٹ یونین شمالی وزیرستان نے کہا ہے حکومت اپریشن ضرب عضب کے دوران ٹرانسپورٹ مالکان کو پہنچے ہوئے نقصانات کا فوری معاوضہ آدا کریں اور ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں۔ آ ل ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی نور علی خان اور جنرل سیکرٹری کرامت خون نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشا ہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ڈھائی سال سے وہ مختلف دفتروں کی خاک چھانتے رہے ہیں اور ایک دفتر سے دوسرے دفتر میں ٹرخاتے رہتے ہیں لیکن کام کہیں پر بھی نہیں بن رہا۔ صدر نور علی خان نے واضح کیا کہ اپریشن کے دوران شمالی وزیرستان کے پانچ ہزار سے زائد ٹرانسپورٹ مالکان کی گاڑیاں تباہ ہو ئی ہیں جو ان کے روز گار اور امدنی کا واحد ذریعہ تھے اور اب یہ پانچ ہزار سے زائد خاندان خدا کے آسرے پہ بیٹھے ہیں اور ان کی روزگار کا کوئی اور ذریعہ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے ساتھ، صوبائی وزیر ریلیف و بحالی اقبال وزیر اور ڈی سی میرانشاہ کے ساتھ متعدد اجلاس ہوئے ہیں لیکن ابھی تک حالات جوں کے توں ہیں۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کرامت خون وزیر نے بتایا کہ نو دسمبر کو اس حوالے سے تمام ٹرانسپورٹروں کا ایک گرینڈ جرگہ میرعلی میں بُلایا گیا ہے جس میں ائندہ کے لائحہ عمل کو ترتیب دینگے۔ یونین کے عہدیداروں نے متعلقہ حکام سے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments