میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکاروں نائیک رحمٰن اللّٰہ چترالی اور سپاہی عارف زخمی ہوگئے ہیں، سرکاری زرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے، کہ مطابق دتہ خیل میں واقع ترکئی ٹاپ سیکیورٹی پوسٹ پر یہ واقعہ پیش آیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کردیا، جبکہ زخمی اہلکاروں کو میران شاہ منتقل کردیا، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک مہینے کی سیز فائر کے اعلان بعد ایسے حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے، یہاں مختلف جہادی تنظیمیں موجود ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
Load/Hide Comments