شمالی وزیرستان میرعلی میں جے یو آئی کا رہنما ساتھی سمیت ٹارگٹ کلنگ میں جانبحق

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور اندوہناک واقعے میں جے یو آئی کے سینئر رہنماء ، میرعلی سب ڈویژن میں جمعیت علما اسلام کے آمیر اور سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار قاری سمیع الدین اور ان کا ایک اور ساتھی مولانا نعمان داوڑ نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق میرعلی میں بیچی روڈ پر قاری سمیع الدین اور ان کے ساتھی نعمان داوڑ موٹر سائیکل سے اپنے گاؤں عیدک آرہے تھے کہ موسکی کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نقاب پوش افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے قاری سمیع الدین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی مولانا نعمان داوڑ ساکن عیدک بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں چل بسے۔ قاری سمیع الدین نہ صرف سیاسی طور پر جے یو آئی کے متحرک رہنماء تھے بلکہ سماجی طور پر بھی ٹارگٹ کلنگ امن و امان کے دیگر مسائل پر ایک مضبوط اور توانا آواز سمجھے جاتے تھے۔ مولانا سمیع الدین کی شہادت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہاہے، اس سے قبل بھی تقریباً ہر روز یا ہر دوسرے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں،
مولانا سمیع الدین کی شہادت کے دو روز قبل ان ہی کے گاؤں اور ان ہی جماعت جے یو آئی کے نوجوان نو منتخب کونسلر ملک مرتضیٰ قتل کردئے گئے ہیں، شمالی وزیرستان میں نہ صرف ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے، بلکہ سیکیورٹی فورسز اور دیگر سرکاری تنصیبات بھی مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں