میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں ہر روز امن و امان کی صورتحال خراب کرانے اور بلا وجہ قتل و غارت کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے گزشتہ کئی روز سے عیدک کے مقام پر احتجاجی دھرنا جاری ھے۔ جس میں شمالی وزیرستان سیاسی اتحاد اور اتمانزائی وزیر، داوڑ جرگہ ممبران کے علاوہ علاقے کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کل منگل کے روز آل سیاسی اتحاد کے چیئر مین ملک اکبر خان۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما عبدالخلیل خان اور این ڈی ایم کے رہنما جمال داوڑ کے سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا، کہ ہم مزید خون خرابے، قتل و غارت سے تنگ آچکے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مزید ہم روز جنازے اٹھانے کی سقت نہیں رکھتے اور نہ ہی مزید کسی بھی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کرسکتے ہیں، ہم حکومت سے اسلام آباد اور لاھور جیسے سہولیات اور زندگی کے دیگر آسانیاں بھی نہیں مانگتے، مگر صرف جینا چاہتے ہیں، اپنے علاقے میں امن و امان سے جینے کی تمنا رکھتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما عبدالخلیل کا کہنا تھا، کہ امن امان کے قیام تک ان کا یہ احتجاجی دھرنا جاری رہیگا، حکومت اور اداروں کی جانب سے جھٹے تسلیوں میں آکر دھرنا ختم ہونے والی نہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments