پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع کرم سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین ڈیڈک سید اقبال میاں نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار اور صدہ سمیت ضلع کے چھوٹے چھوٹے بازاروں میں جدید سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں اور ضلع کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر عمل کیا جارہا ہے۔
پاراچنار میں اپنے سیکرٹریز ارشاد بنگش ، سید نسیم شاہ اور دیگر قبائلی عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک اور ضلع کرم سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کے وژن کے مطابق قبائلی علاقوں کی تیز تر ترقی کے منصوبوں پر عمل جاری ہے اور ضلع کرم میں بھی سڑکوں سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ کیلئے بھی تیس کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں اور زیڑان تک سڑک کی تعمیر بجے علاؤہ کراخیلہ کچکینہ اور دیگر علاقوں میں مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا سید اقبال کا کہنا تھا کہ زیڑان سے پاراچنار شہر تک پانی کی سپلائی کے لیے 24 کروڑ روپے کا ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے جبکہ ملاباغ ، کوتری مقبل سمیت دیگر علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے کئی منصوبے زیر غور ہیں سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار ، صدہ کے علاؤہ علیزئی بگن ، ٹپرے ، سلطان ، شلوزان ، خرلاچی ، تری منگل ، غوز گڑھی ڈوگر اور دیگر علاقائی مارکیٹس میں عوامی سہولیات کیلئے جدید سہولیات دیئے جارہے ہیں گلیوں کی پختگی ، فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹس لگاکر ان مارکیٹس کی خوبصورتی کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے اور چوراہوں پر خوبصورت ماڈلز تیار کئے جائینگے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/08/PTI-MPA--969x630.jpg)