مہمند میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں فورسز سے ریٹائرڈ افراد کو بھرتی کیا جائے، ریٹائرڈ اہلکاروں کا پریس کانفرنس میں مطالبہ

غلنئی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) فرنٹیئر کور اور فرنٹیئرکانسٹیبلری کے اعلیٰ وادنیٰ عہدوں سے ریٹائر ڈ اہلکاروں صوبیدار میجر طورابان خان،میجران مراد خان،کریم اللہ سمیت صوبیدار ان راز محمد،عرب خان،محمد اسماعیل،عبد الرحمن،مسلم خان،طارق خان،دولت خان اور سپاہی خلیل نے مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔کہ علاقے میں بیشتر افراد نے مختلف فورسز فرنٹئیر کور اور فرنٹئیر کانسٹیبلری سے پنشنز لیں ہیں۔جبکہ مہنگائی کی وجہ سے پنشن پر گھر کا گزارہ نہیں ہورہا ہے۔جس کی وجہ سے مختلف محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔مگر اس کے برعکس مہمند کیڈٹ کالج،مہمندڈیم،بینکوں سمیت مختلف سرکاری دفاترمیں عارضی طور پر عارضی سکیورٹی بھرتیوں میں مسلسل نظر آنداز ہورہے ہیں۔جن کے بناء پر بڑی مایوسی کا سامناہے۔اور مذکورہ اداروں میں عارضی سکیورٹی پوسٹوں پر غیر مقامی افراد کو بھرتی کررکھا ہے۔چونکہ اداروں میں عارضی سکیورٹی پر بھرتی کیلئے پہلے مقامی لوگوں کا حق بنتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہمندکیڈٹ کالج میں مقامی ریٹائرڈاہلکاروں نے اپلائی کیا تھا۔اور مختلف پوسٹوں کیلئے انٹرویو بھی دیا۔مگر مقامی لوگوں کو نظرانداز کرکے غیر مقامی افراد کو ترجیح دیا گیا۔انہوں نے فورسز کے اعلیٰ حکام سمیت گورنر اور وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا۔اورمقامی عوامی نمائندوں سے مقامی ریٹائرڈملازمین حقوق کے استحصال کی اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا۔اور آئندہ پندرہ دنوں میں حقوق دلانے کی ڈیڈلائن دی بصورت دیگر اپنے رشتہ داروں سمیت احتجاجوں پر نکل آئینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں