جانی خیل کے مظاہرین نامعلوم وجوہات کی بناء پر گزشتہ روز لاشیں نہ نکال سکیں، نیا لائحہ عمل جلد طے کیاجائیگا

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) دھرنا میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی بنوں ڈویژن کا وفد قافلے کی شکل میں جانی خیل گیا اور ہر قسم یکجہتی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر گل عالم وزیر نے بتایا کہ ہم نے 15 دنوں سے لاش دھرنے میں رکھی ہے لیکن حکومت کی بے حسی کی انتہاء ہے، ریاست سے ہمارا کوئی نیا مطالبہ بھی نہیں بلکہ وہی امن کا مطالبہ ہے جس کا دو ماہ پہلے اسٹام پیپر پر وزیر اعلی نے اپنے وزراء اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سمیت قومی مشران کے دستخط سے کیا تھا لیکن عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے آج ملک نصیب کی لاش ملی ، انہوں نے کہا کہ پختون اپنے پیاروں کی لاشوں پر مزید ماتم کرنے کی تاب نہیں رکھتے اور ان چار لاشوں کو بھی نکال کر اسلام آباد کی طرف رخ کریں گے اگر وہی پر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو اقوام متحدہ سے انصاف کیلئے اقدام اٹھائیں گے اس کیلئے اگر ہمیں سرحد پار بھی کرنی پڑی تو پیچھے نہیں گے۔
اس کیساتھ ساتھ تحریک انصاف گلائی گروپ کی سربراہ عائشہ گلالئی نے بھی دھرنے میں شرکت کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں