شمالی وزیرستان میں غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ چار خواتین کی ٹارگٹ کیلنگ میں ملوث اہم دہشتگرد کمانڈر ہلاک

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک  ) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے  خفیہ اطلاعات پر ایک اور کامیاب  کاروائی کی، آپریشن کے دوران گزشتہ روز  میرعلی  کے گاؤں ایپی میں این جی او کی چار خواتین ورکرز کو ٹارگٹ کیلنگ کا نشانہ بنانے والے ٹی۔ٹی۔پی کے اہم دہشتگرد کمانڈر حسن خان المعروف سجنا کو برقعے میں ملبوس حالت میں میر علی بازار   میں نشانہ بنایا۔ دہشتگرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں اسلحہ  بھی برآمد ہوا۔
واضح رہے کہ دہشتگرد کمانڈر حسن خان المعروف سجنا 2013  سے میر علی ، شیرا تالہ اور خیسور کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور سویلینز کے خلاف دہشتگردی  بشمول  آئی ای ڈیز دھماکے ، علاقے کےلوگوں کی ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری  اور اغواء برائےتاوان کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ علاوہ ازیں یہ دہشتگرد نئے دہشتگردوں کی بھرتی اور تنظیم سازی کا ذمہ دار بھی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں