ایم پی اے نثار مومند نے قبائلی اضلاع کے محکمہ تعلیم میں سابقہ فاٹا کے زیر اہتمام خالی اسامیاں پُر نہ کرنے کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرائی۔

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) قبائلی ضلع مہمند کے ممبر صوبائی اسمبلی اور اے این پی کے صوبائی رہنما نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ قبائلی اضلاع کے لیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نومبر 2020میں تقریباً3000 خالی آسامیاں پُر کرنے کے لیے اشتہار دیا تھا۔ جبکہ اسی دوران سٹلڈ اضلاع کے لیے بھی اشتہار دیا تھا جو کہ وہاں خالی آسامیاں اپریل 2021 تک پُر کی گئی ہے۔ لیکن تاحال سابقہ قبائلی اضلاع کی خالی آسامیاں پُر نہیں کی گئی۔ ایم پی اے نثار مومند نے اسمبلی فلور پر مطالبہ کیا کہ سابقہ قبائلی اضلاع تعلیمی لحاظ سے کافی پسماندہ ہے چونکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تمام مراحل مکمل کر چکے ہیں اس لیے جلد از جلد ان خالی اسامیوں پر تعیناتی کی احکامات جاری کیجیے تاکہ مرج اضلاع کی احساس کمتری دور ہو سکے اور آئندہ کے لیے اس قسم کی کوتاہی نہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں