شمالی وزیرستان میں ایپی اور مدی خیل قبائل کے مابین بھاری ہتھیاروں سے جنگ شروع

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں اراضی کے تنازعہ پر مادی خیل اور ایپی قبائل جو د سالوں سے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہیں، متعدد بار ان کے مابین جھڑپیں ہوئیں، ان کے مابین اراضی کا تنازعہ حل کرنے کیلئے مکئی اہم جرگے بھی ہوئے، مگر کوئی بھی ان قابئل کے مابین تنازعات ختم نہ کرسکے، اور آج 20 دسمبر کی رات ایک بار پھرمتحارب قبائل نے ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں سے لڑائی شروع کردی، جس میں مارٹر اور راکٹ لانچر کا استعمال بھی کیا جارہاہے، تاہم رات کی تاریکی اور شمالی وزیرستان میں امن و آمان کے ابتر حالات کی بدولت انتظامیہ، پولیس یا کدیگر قبائل نہیں پہنچ سکے، اخری اطلاعات موصول ہونے تک دونوں قبائل ایک دوسرے کے رہائشی علاقے اور مکانات بھی نشانہ بنارہے ہیں، لیکن جھڑپوں میں ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں