وزیرستانیوں کےلئے ایک اہم خوشخبری، سیلاب فٹ بال کلب میرانشاہ نے ایبٹ آباد میں آل پاکستان فٹ بال کپ اپنے نام کردیا

ایبٹ آباد ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا سیلاب فٹبال کلب میران شاہ کا دوسرا آل پاکستان جان محمد خان ( عرف ٹونی بھائی ) میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2021 نواں شہر ایبٹ آباد میں فائنل میچ کھیلا گیا، فٹ بال کے دلچسپ مقابلوں کے بعد فائنل تک رسائی رسائی حاصل کرنے والے شمالی وزیرستان کے سیلاب فٹ بال کلب اور ملنگی فٹ بال کلب کوہاٹ کے درمیان کھیلا گیا، جو مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا، میچ کے اختتام پر پیلنٹی شاٹس میں سیلاب کلب میرانشاہ نے 5 گول سے برتری حاصل کرکے فٹ بال کا فائنل بھی اپنے نام کردیا،
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں عرصہ دراز سے فٹ بال کے بہترین کھلاڑی بنتے آرہے ہیں، اس سے قبل بھی ملکی سطح پر کھیلے جانے والے فٹ بال کے اکثر مقابلوں میں شمالی وزیرستان نمایاں پوزیشن حاصل کررہے ہیں، آج بھی سیلاب فٹ بال کلب میران شاہ نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی سطح پر وزیرستان کا نام روشن کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں