پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد ان کے مداحوں، جمعیت علمااسلام اور جمعیت طلبا اسلام نے اپنے قائد سے ہمدردی ، پیار اور محبت میں جھکڑے ہوئے سوشل میڈیا پھر ٹرینڈ چلانا شروع کیا،
اتوار کی شام 8 بجے سے شروع ہونے والا ٹرینڈ گھنٹہ بھر میں 10 ہزار سے زائد ٹوئٹس کیساتھ ٹاپ ون پر، جہاں مولانا صاحب کی صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمنائیں مانگ رہے ہیں، ٹویٹر پر مولانا فضل الرحمان کے مداح دعائیہ کلمات تقاریر کے کلپس ، تصاویر شیئر کرنے کا بھرمار شروع ہے،
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت تیں روز قبل ناساز ہوئی تھی ، تاہم ان کے پارٹی زرائع کے مطابق مولانا صاحب تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/06/Maulana--969x630.jpg)