میرعلی ( دی خیبرٹٓائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاگیا ہے، حملے کے نتیجے میں دو اہلکار لانس نائیک ساجد اور لانس نائیک عزیم زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا، سرکاری زرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہیں، سرکاری زرائع نے بتایا ہے، کہ اہلکاروں پر آئی ای ڈی بم سے حملہ اس وقت ہوا، جب علاقے میں سیکیورٹی اہلکار حسب معمول روڈ سائیڈ کی چیکنگ کررہے تھے۔
