صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر حاجی منفعت خان آف ٹوپی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ حاجی منفعت خان 23 سال سے زائد پاکستان پیپلز پارٹی ضلع صوابی کے صدر رہے پارٹی ورکروں کو ہمیشہ متحد رکھا حاجی منفعت خان ڈیڈک چیئرمین بھی رہے اپنے دور حکومت میں کبھی کوئی زاتی فائدہ نہیں اٹھایا حاجی منفعت خان کے سوگوراوں میں بھائی حاجی سبزعلی خان،لیاقت خان بیٹے عبدالصمد خان،عبدالصبور، اسد خان،انیس احمد، شہاب خان،چچا زاد بھائی شمس القمر،شوکت، نیبر ہڈ ٹوپی غربی 1کے سیکریٹری وسیم خان، کے چچا،محمدبلال ک ماموں تھے نماز جانزہ 30مئی نماز مغرب محلہ خراڑئی سبزی ٹوپی میں ادا کی جائے گی۔نعش کو اسلام آباد سے لایا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر صوابی کو تحریری اطلاع آئی ہے کہ حاجی منفعت خانCOVID-19کورونا پازیٹیو ہونے کی وجہ باقاعدہ COVID-19 ایس او پی کے تخت دفنایا جائے گامرحوم حاجی منفعت کے حالت زندگی اورجدوجہد پر خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی راہنما حاجی منفعت خان ٹوپی میں منیجر عبدالعفورخان کے ہاں یکم فروری1949 میں پیداہوئے بی اے تک تعلیم حاصل کی شہید انقلاب اورشہید جمہوریت ذوالفقارعلی بھٹو کے افکارکے لے اپنی زندگی تمام کردی کالج میں پڑھائی چھوڑ کربھٹو کے مشن کو اپنایااور باقاعدہ سیاست کا آغاز1967
میں کیاضلع صوابی میں پییپلز پارٹی کی تنظیم بنائی اورذاتی وسائل سمیت اپنی زندگی پیش کرکے پارٹی کو منظم اور مضبوط کیا لانگ مارچ تحریک نجات اور آمریت کے خلاف جدوجہد صعوبیتں برداشت کی کبھی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا حاجی منفعت ایک نظریے اورجدوجہد کا نام ہے1968میں پہلی بار بھٹو کیلئے جلسہ ٹوپی میں منعقد کرایاحالانگہ بھٹو کے جلسے پردفعہ144نافذ کیا بجلی بھی بند کردی گئی مگر اسکے باوجود ایک بڑاجلسہ ہوالیکن بی بی بے نظیربھٹو کے حکومت کے خاتمے کے بعد پارٹی سے کے اہم لوگ چلے گئے اورسخت دن آگئے تو اپکو ضلع صوابی کا صدر منتخب کیااورمسلسل23سال ضلعی صدارت پرفائز رہے حاجی منفعت خان نے بے نظیربھٹو کو صوابی میں ایک تاریخی جلسہ کروایا صوابی گراونڈ سمیت اردگرد پورا بازار اورچوک عوام سے کچا کچ بھرا ہواتھا اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قیادت نے اس خاندان کے قربانیوں اور نظریے کو دفن کرکے چمک کی سیاست کوفروع دیا جسکی وجہ سے ضلع صوابی میں PPPکی مقبولیت روزبروز گرتی جارہی ہے لیکن اسکے باوجود حاجی منفعت خان مایوس نہیں ہوئے اور بلاول بھٹو اور آصف ذرداری سے توقع رکھے ہوئے تھا کہ جوان خون شہیدوں کے وارث پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو سامنے لاکر پارٹی کو منظم اورمضبوط بنائیں لیکن زندگی نے وفا نہیں کی اور اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں کئی روز سے داخل تھے آج زندگی تمام ہوکر خالق حقیقی سے جا ملے.
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/WhatsApp-Image-2020-05-30-at-4.03.11-PM-824x630.jpg)