پشاور… مسرت اللہ جان …حیات آباد میں پشاور سپورٹس فیسٹیول میں سٹیج پر جمناسٹک کے بچوں کو بندر اور کباڑی کہہ کر بلانے پر مقامی خواتین نے اعتراض کردیا جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیار خٹک نے معذرت کرلی حیات آباد کے سپورٹس فیسٹیول میں جاری پروگرام میں اس وقت صورتحال خطرناک صورت اختیار کر گئی جب سٹیج پر کمپیئرنگ کے دوران جمناسٹک کرنے والے بچوں کو بیزو ) بندر ) اور کباڑی کہہ کر بلایا گیا جس پر بچوں کیساتھ آئی ہوئی خواتین جو اس وقت حیات آباد کے سپورٹس فیسٹیول میں آئی ہوئی تھی غصہ ہوگئی کہ ایک طرف تو ان کے بچوں کو کھیلوں میں آنے کیلئے کہا جاتا ہے کہ کھیلوں کی طرف آجائیں اور پھر ایسے مواقع پر بچوں کو بندر اور کباڑی کہہ کر بلایا جاتا ہے جس سے بچوں میں احساس محرومی پیدا ہوتی ہے اس بارے میں جب ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیار خٹک سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بھی اس واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئیے تھا اور ہوسکتا ہے کہ سٹیج سے مزاق میں ایسا کہا گیا ہو مگر مزاق میں بھی ایسا کہنا افسوسناک ہے اور ہم اس معاملے میں کمپیئر سے بازپرس ضرور کرینگے تاکہ آئندہ کھلاڑیوں کو بندر اور کباڑی کہہ کر نہ پکارا جائے پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ تیمور خان کے ایڈوائزر نے بھی اس معاملے پر سٹیج پر بات کی جس پر بعد میں کمپیئر نے معذرت کرلی
