24 اکتوبر کو میرعلی میں نوراسلام شہید امن جلسہ کا انعقاد، جلسے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی قائدین شرکت کرینگے، پشتون تحفظ مؤومنٹ کے سربراہ منظورپشتین امن ریلی بھی نکالیگی

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے دوسرے بڑے بازار میرعلی میں نوراسلام شہید چوک کے مقام پر 24 اکتوبر کو نوراسلام شہید امن جلسے کا انعقاد کیاگیا ہے، یوتھ آف وزیرستان کے ممبران نے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور مہم چلائی ہے، جس میں آل سیاسی اتحاد کے نمائندے شریک ہونگے، جبکہ نیشنل ڈیموکریٹک مؤومنٹ کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، پشتون تحفظ مؤومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کا بھی خصوصی خطاب کرینگے، امن جلسے سے ایک روز قبل آج سنیچر 23 اکتوبر کو یوتھ آف وزیرستان کی سربراہی میں امن ریلی کا بھی انعقاد کیاجائیگا، جسمیں پشتون تحفظ مؤومنٹ کے روح رواں منظور احمد پشتین بھی شریک ہونگے، یوتھ آف وزیرستان کے صدر کابل جان نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرستان کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے، کہ وہ امن ریلی اور جلسے کا حصہ بنے، ریلی نوراسلام شہید کے قبر پر حاضری کرکے گرینڈ دعائیہ تقریب کے بعد شمالی وزیرستان کے مختلف دیہاتوں میں پیدل جاکر جگہ جگہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو جلسہ کیلئے مدعو کرینگے، دن بھر ریلی کے بعد شام کو میرعلی بازار میں واقع نوراسلام شہید چوک میں اختتام پذیر ہوگا، جبکہ اگلے روز اتوار 24 اکتوبر کو میرعلی بازار کے شہید نوراسلام چوک میں امن جلسہ ہوگا، جلسے کی کامیابی کیلئے یوتھ آف وزیرستان نے ایک ہفتہ قبل مہم شروع کیا ہے، جہاں توقع کی جاتی ہے کہ یہ ایک یادگار اور تاریخ ساز جلسہ ہوگا، جو نوراسلام شہید کے چہلم کی مناسبت سے اس کا انعقاد کیاجائیگا، یوتھ آف وزیرستان کے سیکرٹری جنرل وقار احمد داوڑ نے کہا ہے، کہ جلسہ خالص وزیرستان اور پشتون خطے میں بدامنی کے خاتمے اور ٹارگٹ کلنگ کے تدارک کیلئے کیاجائیگا، جو ان کے شہید صدر کا مشن تھا، تاہم اب اس کے صدر کو تو شہید کیا، مگر اس کے امن مشن کو آگے لے جانے کیلئے یوتھ آف وزیرستان کے جوانوں نے کندھا دیا ہے اور یوں نوراسلام شہید کایہ تحریک امن کے قیام تک جاری رہیگا، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا تنظیم کسی بھی صورت اپنے شہداہ کو نہیں بولا پائینگے، اور شہیدوں کو وہ زندہ تصور کرتے ہیں، اور زندہ ہوتے ہیں، اس لئے یوتھ آف وزیرستان کا یقین ہے کہ امن کے قیام کیلئے جاری کوشش میں ان کا شہید صدر ہمیشہ ان کے ساتھ رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں