میرعلی ( دی خٰبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے مرکزی چیئر مین اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے سیاسی کارکنوں نے جس انداز سے انتخابی مہم چلایا ہے اس کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ ہمارا مقصد پورا ہو چکا ہے اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں این ڈی ایم ایک ننھے سے پودے سے تناور درخت بن چکا ہے جس کا پیغام پشتونوں کے گھر گھر کو پہنچ چکا ہے۔ وہ میرعلی میں مئیر کے انتخابی امیدوار فرحان داوڑ کے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ نور اسلام شہید چوک میں منعقدہ اخری انتخابی جلسے میں افراسیاب خٹک، عبداللہ ننگیال، فرحان داوڑ، میئر برائے میرانشاہ چیف اف داوڑ ملک جان محمد داوڑ، طارق خان داوڑ اور نوجوان سیاستدان محمد طاہر داوڑ زیرکی کے علاوہ دیگر لیڈران نے کثیر تعداد میں شریک ہو ئے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محسن داوڑ نے کہا کہ ہمارا مقصد سیٹیں جیتنا نہیں بلکہ اپنے ورکروں کی سیاسی تربیت ہے اور جس انداز سے ان نوجوانوں نے اپنا انتخابی مہم چلایا ہے اور گھر گھر کو این ڈی ایم کا پیغام پہنچایا ہے وہ بہت حوصلہ افزا ہے اور امید ہے کہ انے والے دنوں میں این ڈی ایم پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہو گی۔ یاد رہے کہ 31مارچ کو خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ ہو رہی ہے جس کیلئے نو زائیدہ این ڈی ایم نے بھی بیشتر علاقوں میں انتخابی نشان پہاڑ کے تحت اپنے امیدوار میدان میں اتار لئے ہیں۔ اس سے پہلے میرعلی کے جلسے میں چار اقوام کے مشترکہ امیدوار لائق الرحمن نے این ڈی ایم کے امیدوار فرحان داوڑ کے لئے مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کیا جس سے این ڈی ایم کے امیدوار کی قوت میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments