تحصیل ٹل کے قریب بلند خیل میں چیک پوسٹ پر حملہ،6 اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں 2 شدت پسند ہلاک

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان اور اورکزئی کے سنگم پر واقع بلند خیل نامی گاؤں میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر شردت پسندوں کے حملے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق چھ سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کاروائی میں سرکاری ذرائع کے مطابق دو دہشت گرد ہلاک ہو ئے ہیں۔ مقامی سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ شیواہ اور ٹل کے درمیان اورکزئی ضلع کی ایک پٹی جس میں بلند خیل نامی گاؤں واقع ہے میں گزشتہ رات کو سیکورٹی پوسٹ پر شدت پسندوں نے کود کار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا جس میں چھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے جن کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا، جوابی کاروائی میں سیکورٹی فورسز نے حملہ اور دہشت گردوں میں سے دو کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔ دریں اثناء میرعلی کے علاقے کجھوری میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں اغوا شدہ فارسٹ افیسرز کی تلاش میں انے والے پولیس پارٹی پر تکہ پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا جس میں حملہ اوروں نے فائرنگ بھی کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور پولیس پارٹی بخیریت میرعلی پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ میرعلی ہی سے اطلاع ہے کہ خوشحالی کے قریب جالر پوسٹ پر راکٹ حملہ ہوا ہے تاہم راکٹ کھلے میدان میں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک پیغام میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں