میرانشاہ پریس کلب کے سامنے معزور افراد کااحتجاجی مظاہرہ

میرانشاہ (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) شمالی وزیرستان می میرانشاہ پریس کلب کے سامنے معزور افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، معزور مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے، کہ سرکاری اداروں میں معزوروں کا 2 فیصد کوٹہ بڑھاکر 5 فیصد کی جائے، شمالی وزیرستا کےاحساس پروگرام میں معزوروں کو بھی شامل کیا جائے، دستکاری پروگرام میں معزوروں کو خصوصی طورپرشامل کیا جائے، جو مستحق ہے، شمالی وزیرستان میں کام کرنے والے غیر سرکاری تنظیموں ( این جی اوز )  میںبھی برابر حصہ دیا جائے، جبکہ شمالی وزیرستان کے تمام معزور افراد کو زندگی کا پہیہ چلانے  کیلئے ماہوار وظیفہ مقرر کیا جائے۔ مظاہرین نے اپنے حق کیلئے شدید نعرہ بازی کی، اس دوران انہوں نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے، جس پر معزوروں کے مطالبات درج تھے، مظاہرین نے دھمکی دی ہے، کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ کار اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس اور پشاور میں صوبائی اسمبلی اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی کیمپ کا انعقاد کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں