پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں محرم الحرام میں امن امان کو نرقرار رکھنے کیلئے گورنر کاٹیج پاراچنار میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس ، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد ، ڈی پی او کرم محمد قریش خان نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں فل پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بہترین سکیورٹی پلان تشکیل دی ہے اور عوام کی تعاون سے محرم الحرام کے جلوس و مجالس بہترین اور پر امن طریقے سے منعقد ہونگے قبائلی عمائدین حاجی سردار حسین اور حاجی سلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین محسن انسانیت ہے اور انشاء اللہ تمام قبائل محرم الحرام کے تمام مجالس اور جلوسوں کے پر امن کے انعقاد میں بھر پور تعاون کرینگے اور مستقبل میں بھی ضلع کرم کے پائیدار امن کیلئے کوشاں رہیں گے اپنے خطاب میں ایم این اے ساجد طوری نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ضلع کرم میں بدامنی کا خواہاں ہیں اور انشاء اللہ قبائل ان کے اس مذموم مقاصد کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اور انشاء اللہ محرم الحرام کے بعدضلع کے چھوٹے موٹے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے بعد ازاں امن واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے عمائدین ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی واک گورنر کاٹیج سے شروع ہوکر مرکزی امام بارگاہ پاراچنار پر اختتام پذیر ہوا۔
