شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں پہلا واقعہ علاقے خوشحالی میں پیش آیا، سرکاری زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے، جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں، زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن شروع کردی۔
ایک اور واقعہ میرعلی بازار کے قریب میرعلی بائی پاس روڈ پر پیرعبدالمنان کوٹ کے قریب پیش آیا، اس واقعے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، تاہم اس حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ آج شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر تین حملے ہوئے ہیں، اپریشن ضرب عضب کے بعد دو سال کی خاموشی کے بعد اب ایک بار پھر دہشتگرد اپنے اہداف حاصل کررہے ہیں، جس کے باعث مقامی شہری شدید پریشان ہیں، یوتھ آف وزیرستان نے اس صورتحال کے خلاف مظاہرے اور جرگے بھی کئے ہیں، تاہم دہشتگردی کے مسائل کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث عام شہری اپنے علاقے چھوڑنے پر اتر آئے ہیں، اور مسلسل وزیرستان کے لوگ خیرباد کہہ رہے ہیں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Untitled-1-73.jpg)