میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل شواہ میں دینی مدرسے کا چھت گرنے کے باعث 6 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ 10بچے زخمی تھے، زخمی بچوں کو وہاں پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کرتے ہوئے قریبی ضلع ہنگو کے ٹل ہسپتال منتقل کررہے تھے، راستے میں زخمی بچوں کے چیخ و پکار کے باعث نوجوان شہری حضرت علی کو بھی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے، مدرسے میں جاں بحق اور زخمی طلبا کی عمریں 10 سال اور اس سے کم بتائے جاتے ہیں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Untitled-1-1-1066x630.jpg)